25 اگست 2013 - 19:30
نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

اسلام آباد…لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے آج مسلسل تیسرے روز بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا پاکستانی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی صبح 5 بجے کی گئی۔ نکیال سیکٹر کے علاقوں دھیری اور لنجوٹ میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ ہفتے کو بھی لنجوٹ اور داتوٹ میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز پیر کلنجر میں بھارتی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا تھا۔

.......

/169